میں اولمپکس میں کینیڈا کی نمائندگی کے اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کیلگری آئ تھی۔ میں نے یہ مقصد حاصل کر ليا ، یہاں اپنے شوہر سے ملی ، دو ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں اور مجھے اس شہر سے پیار ہو گیا۔ آپ کی طرح ، میں وارڈ ۳ میں رھتی ہوں کیونکہ یہ رہنے کے لئے اور خاندان کی پرورش کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ میں اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنے کے لے سٹی کونسل کا انتخاب لڑ رھی ہوں اور اس شہر کا قرض اتار سکوں جس شہر نے مجھے اتنے سارے مواقع فراہم کیے ہیں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ ہمارے تمام بچے یہاں کیلگری میں اپنے خوابوں کی تعبير پاسکے اور ایسا محسوس نہ کریں کہ انہیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دور جانے کی ضرورت ہے۔ پورے شہر میں سب سے کم عمر امیدواروں میں سے ایک کے طور پر کیلگری کے مستقبل میں میرا بہت بڑا ذاتی حصہ ہے۔

یہ سب سے اہم الیکشن ہے جو ہمارے شہر میں ایک طویل عرصے میں ہوا ہے۔ جیسا کہ ہم وبائی مرض کی گرفت  سے  باہر آ رہے ھیں ویسے ہی ہمے اپنی معاشرتی اور اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لیی ایک مضبوط ، تخلیقی اور پرعزم قیادت کی ضرورت ہے۔ ایسے رہنما جو کیلگری اور وارڈ ۳ کے بہترین مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوے فیصلے کریں ۔ میں ایسے فیصلے کروں گی جو شواہد پر مبنی اور غیر جانبدار ہوں ، جو کیلگری اور وارڈ ۳ کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہیں اور ہمیں ایک روشن مستقبل کی طرف لے جائں گے۔

 میرے لیے ایک ووٹ ہماری کمیونٹی کے روشن مستقبل ، مضبوط پبلک پالیسی ، ذمہ دارانہ مالی نگرانی اور تمام کیلگری کے باشندوں کے مضبوط مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک عزم ہے۔